وفد وزیراعظم ، مشیر خارجہ اور امور کشمیر کے وزیر سے ملاقاتیں کرے گا۔

File Photo

اسلامی تعاون تنظیم کا وفد تنازعہ کشمیر کی چھان بین کیلئے آج پاکستان پہنچ رہاہے
27 مارچ 2017 (09:45)
0

مسئلہ کشمیر سے متعلق حقائق معلوم کرنے کیلئے انسانی حقوق کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل آزاد کمیشن کا ایک وفد آج اسلام آباد پہنچ رہاہے۔

کمیشن کی چیئر پرسن Med S Kaggwa آٹھ رکنی وفد کی سربراہ ہوں گی۔
وفد وزیراعظم ، مشیر خارجہ اور امور کشمیر کے وزیر سے ملاقاتیں کرے گا۔
وفد تنازعہ جموں و کشمیر سے متعلق آگاہی اور حقائق معلوم کرنے کیلئے آزا دکشمیر کا بھی دورہ کرے گا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن نے انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بھارتی حکام سے مقبوضہ کشمیر تک رسائی کی بھی درخواست کی تھی تاہم بھارت نے اس کا جواب نہیں دیا۔