File Photo

نو سو سینتیس یو آر ایل اور کالعدم تنظیموں کی دس ویب سائٹس بند
27 مارچ 2017 (08:29)
0

حکومت نے 937یونیفارم ریسورس لوکیٹر اور کالعدم تنظیموں کی دس ویب سائٹس بند کردی ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نفرت انگیز تقاریر، انتہاپسندانہ مواد اور لائوڈسپیکر کے غلط استعمال کے خلاف سترہ ہزار پانچ سو باسٹھ مقدمات درج کئے ہیں اور انیس ہزار دوسو نواسی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ پر دہشت گردوں کو نمایاں کرنے کے خلاف پابندی پرسختی سے عملدرآمد کیا جارہاہے۔