وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کررہی ہے۔

File Photo

مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی:مصدق
27 مارچ 2017 (06:39)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کے موثراقدامات کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔