وزیراعلیٰ نے کہاکہ ساہیوال میں1320میگاواٹ کاکوئلے سے چلنے والابجلی گھر منصوبہ دسمبر دوہزار سترہ سے پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔

File Photo

اقتصادی راہداری نے تیزتر ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے: شہباز
27 مارچ 2017 (06:28)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی تیزتر ترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں پیشرفت سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
شہبازشریف نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ساہیوال میں1320میگاواٹ کاکوئلے سے چلنے والابجلی گھر منصوبہ دسمبر دوہزار سترہ سے پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔