پاکستان کے شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

File Photo

برج ٹائون:ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
27 مارچ 2017 (06:18)
0

رات برج ٹائون میں چارمیچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔  ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے چارکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جبکہ اُسکی سترہ گیندیں ابھی باقی تھیں۔
پاکستان کے شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔