اس سے پہلے چوبیس میتیں شناخت کے بعد انکے لواحقین کے حوالے کی گئیں۔

سانحہ بہاولپور میں جاں بحق 125افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ
27 جون 2017 (20:17)
0

احمدپورشرقیہ آئل ٹینکر آتشزدگی سانحے میں جاں بحق ہونے والے 125افراد کی اجتماعی نماز جنازہ منگل کی سہ پہر احمدپورشرقیہ میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں بہاولپور ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سمیت سول حکام اور علاقے کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
بعد میں میتیں چھ اجتمائی قبروں میں دفن کرنے کیلئے بجھوائی گئیں۔ ہر اجتماعی قبر میں پچیس میتوں کی تدفین کی گئی۔
تمام میتوں کے کفن پر نشان لگایا گیا ہے تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد انہیں انکے قانونی ورثاء کے حوالے کیا جا سکے۔
اس سے پہلے چوبیس میتیں شناخت کے بعد انکے لواحقین کے حوالے کی گئیں۔