file photo

جرمنی،ایران کا خلیج بحران حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنےپر آمادگی کا اظہار
27 جون 2017 (19:52)
0

جرمنی اور ایران نے خلیج کا بحران حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ Sigmar Gabrielاور ایران کے وزیرخارجہ نے برلن میں ایک مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے بحران سے متعلق تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کی غرض سے براہ راست مذاکرات کیلئے اجلاس بلائیں۔
اس سے پہلے دونوں رہنمائوں نے اپنی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی۔