وفاقی حکومت نے ان کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور بجلی سمیت تمام بنیادی سہولتوں کا انتظام بھی کیا ہے۔

file photo

قبائلی علاقوں کے1لاکھ 88ہزار عارضی بے گھر خاندانوں کی آبائی علاقوں میں واپسی
27 جون 2017 (19:25)
0

وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقوں کے ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد عارضی بے گھر خاندان اپنے آبائی علاقوں کو واپس چلے گئے ہیں۔
فاٹا کے ہنگامی امدادی ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ باقی 23ہزار عارضی بے گھر خاندانوں کو اگلے دوماہ کے اندر ان کے علاقوں کو واپس بھیج دیا جائیگا۔
تمام رجسٹرڈ عارضی بے گھر خاندانوں کو,35 35ہزار روپے اور چھ ماہ کا راشن دیا جارہا ہے۔
وفاقی حکومت نے ان کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور بجلی سمیت تمام بنیادی سہولتوں کا انتظام بھی کیا ہے۔