وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہ بھارت کے تسلط سے کشمیریوں کی آزادی ان کامقدرہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی۔

file photo

پاکستان کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا:وزیر داخلہ
27 جون 2017 (19:20)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیریو ں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پاکستان ان کی جدوجہد کی اس وقت تک حمایت جاری رہے گی جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔
انہوں نے یہ بات بھارتی وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی صدرسے ملاقات کے بعد دئیے گئے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
جس میں تاثر دیا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں کی خونریزی کی کوئی اہمیت اور وقت نہیں ہے۔
وزیرداخلہنے کہا کہ بھارت کے تسلط سے کشمیریوں کی آزادی ان کا مقدر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی تمام ممکنہ کوششیں کررہا ہے لیکن دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کرسکتی۔
چوہدری نثار علی خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حکومت نے بھارت کی زبان بولنا شروع کردی ہے جو نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ہے بلکہ ان کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی قراد دینے کی کوشش کررہا ہے۔بھارت کا جبرواستبداد پر مبنی اور بااصول اور باضمیر اقوام کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کشمیریوں پر انسانی حقوق کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا اور نہتے کشمیریوں کی خون ریزی کے سمیت سنگین جرائم کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔