نفیس ذکریا نے کہا کہ اس سنگین ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں کے عزم غیر متزلزل ہیں۔

پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی حمایت جاری رکھے گا: نفیس زکریا
27 جون 2017 (18:33)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے آج ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سات عشروں سے جاری جدوجہد مکمل طور پر جائزاور منصفانہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے والوں کو دہشتگردوں کا نام دینا مکمل طور پر غیر منصفانہ اور بلاجواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جن کی اطلاعات اور تصدیق ان کی حقوق کے آزاد اور خود مختار ادارے کرچکے ہیں۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ اس سنگین ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں کے عزم غیر متزلزل ہیں۔