تیس کروڑ روپے کی لاگت سے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیاں بھی شمسی توانائی پر منتقل کی جائیں گی

بلوچستان ، ضلع پشین میں سومیگاواٹ کا شمسی توانائی کا بجلی گھر قائم کیا جائے گا
27 جون 2017 (18:11)
0

بلوچستان میں صوبائی حکومت تونائی بحران پر قابو پانے کیلئے شمسی توانائی کو بروئے کار لانے کی تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع پشین کے علاقے Bosthanمیں سو میگاواٹ کا شمسی توانائی کا بجلی گھر قائم کیا جائے گا۔
پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے فراہمی آب کی سکیموں سمیت سرکاری دفاتر کوشمسی توانائی پر منتقل کردیا جائیگا۔بیس کروڑ روپے کی لاگت سے دور دراز کے علاقوں میں واقع پچاس بنیادی مراکز صحت بھی شمسی توانائی پر منتقل کردیے جائیں گے۔
تیس کروڑ روپے کی لاگت سے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیاں بھی شمسی توانائی پر منتقل کی جائیں گی۔