صدر اور وزیراعظم کے نام الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

file photo

صدر ، وزیر اعظم کا چین میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پرچینی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی
27 جون 2017 (17:46)
0

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر چین کی حکومت اورعوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے چین کے صدر اور وزیراعظم کے نام الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے چین میں تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر چین کی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے نام اپنے پیغام میں چین میں حال ہی میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان سےیکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔