صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف شعبوں میں تربیت دینے کیلئے ان اداروں میں تقریباً تین ہزار نوجوانو ں کو داخلہ دیاگیا ہے۔

ٹیوٹا خیبرپختونخوا کا نوجوانوں کو مفت تربیت کی فراہمی کیلئے 77 اداروں کاقیام
27 جون 2017 (16:16)
0

خیبرپختونخوا کے فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے ادارے نے نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرنے کیلئے صوبے بھر میں فنی تربیت کے 77 ادارے قائم کئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ مختلف شعبوں میں تربیت دینے کے لئے ان اداروں میں تقریباً تین ہزار نوجوانو ں کو داخلہ دیاگیا ہے۔
زیر تربیت نوجوانوں کو اپنا کام شروع کرنے کیلئے اوزار و آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔