جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم بطور مسلمان اور پاکستانی متحد ہے۔

فرقہ وارایت پھیلانے کیلئے دشمن کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا: سربراہ بری فوج
27 جون 2017 (15:43)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کو فرقہ وارایت پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایک پیغام میںا نہوںنے کہا قوم بطور مسلمان اور پاکستانی متحد ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے حالیہ دہشت گردی کے حملے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج عیدکا دوسرا دن پاراچنار میں گزارا۔

ادھر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء مشائخ سے باتیں کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
علما ء نے بری فوج کے سربراہ کی کوششوں کوسراہا اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔