ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی 70سالہ طویل جدوجہد اب بھی قانونی ہے۔

پاکستان کا ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
27 جون 2017 (15:33)
0

پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جانی اورمالی طورپر بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کا عالمی برادری نے بھی اعترا ف کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی ستر سالہ طویل جدوجہد اب بھی قانونی ہے۔
انہوںنے کہا کہ انسانی حقوق کی غیر جانبدار تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔