چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ چین نے ردعمل میں مناسب اقدامات کئے ہیں۔

بھارت سیکم سیکشن میں سرحد عبورکرنے والی اپنی فوج واپس بلاکرواقعہ کی تحقیقات کرائے:چین
27 جون 2017 (15:12)
0

ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ بھارت کے سرحدی فوجی حال ہی میں سیکم سیکشن کی سرحد عبور کرکے چین کے علاقے میں گھس آئے جس سے دوکلم کے علاقے میں اس کی سرحدی فوج کی معمول کی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ردعمل میں مناسب اقدامات کئے ہیں ترجمان نے بھارتی حکومت پر واقع کی جامع تحقیقات کرانے پرزور دیا۔