وزیر تجارت کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور کئے گئے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت روبروز مستحکم ہورہی ہے۔

حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے: خرم دستگیر
27 جون 2017 (15:00)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔گوجرانوالہ میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور کئے گئے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت روبروز مستحکم ہورہی ہے ۔
خرم دستگیر خان نے کہا کہ حکومت کو توانائی کا بحران، دہشت گردی، انتہا پسندی، غربت اور افراط زر ورثے میں ملے تاہم حکومت نے ان چیلنجوںکو قبول کیا اور سخت محنت اور مثبت پالیسیوں سے ان پر قابو پایا۔
انہوںنے کہا حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اورملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بہتر بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کیلئے کئی بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے ۔