وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے شامی حکومت کے ایک اور ممکنہ کیمیائی حملہ کی تیاری کا پتہ چلایا ہے۔

شہریوں کیخلاف کیمیائی حملہ کی صورت میں بشارالاسدکو بھاری قیمت چکانا پڑیگی:امریکہ
27 جون 2017 (13:17)
0

امریکہ نے شامی صدر بشار الاسد کوخبردار کیا ہے کہ اگر شہریوں کیخلاف کیمیائی حملہ کیاگیا توانہیں اور ان کی مسلح افواج کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔وائٹ ہائوس کے ترجمان سین سپائسر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے شامی حکومت کے ایک اور ممکنہ کیمیائی حملہ کی تیاری کا پتہ چلایا ہے جس سے معصوم بچوں سمیت بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔
وائٹ ہائوس نے کہا کہ یہ تیاریاں اپریل میں اسد حکومت کی طرف مشتبہ کیمیائی حملے سے پہلے کی جانے والی تیاریوں سے ملتی جلتی ہیں۔اس حملے میں متعدد شہری ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد صدر ٹرمپ نے شامی فضائی اڈے پر فوری حملے کا حکم دیاتھا۔