گزشتہ ایک سال کے دوران 144ارب مالیت سے زائد کے5 منصوبے دیکر ادارے نے کامیابی سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔

این ایچ اے نے شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سبقت حاصل کرلی
27 جون 2017 (12:57)
0

شاہراہوں کے قومی ادارے نے نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ادارے کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ایک سو چوالیس ارب مالیت سے زائد کے پانچ منصوبے دے کر ادارے نے کامیابی سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔

یہ ملک میں مجموعی سالانہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ ہے ، ان منصوبوں میں لاہور اسلام آباد موٹروے ، کراچی حیدر آباد موٹروے، سیالکوٹ لاہور موٹروے، ملتان مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان شاہراہ اور حبیب آباد پل بنانے اوراسے جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے۔
ان منصوبوں سے تین سو اکانوے ارب روپے سے زائد محصولات حاصل ہونے کی توقع ہے۔