بھکر میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر ،ڈیرہ اسماعیل خان میں 25اور اسلام آباد میں اب تک7 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

27 جون 2017 (12:24)
0

اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اورڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں میں آج صبح سویرے سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پچیس اور اسلام آباد میں اب تک سات ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

بارشوں کا حالیہ سلسلہ کل تک پورے ملک میں پھیل جائے گا تاہم بلوچستان کے زیریں علاقوں میں بارش نہیں ہوگی بارش دو سے تین دن تک جاری رہنے کاامکان ہے۔