File Photo

بھارت میں ممتاز صحافیوں کی اخباری مدیران کی گرفتاری کے احکامات کی مذمت
27 جون 2017 (08:11)
0

بھارت میں ممتاز صحافیوں نے کرناٹک میں دو اخباری مدیران کی گرفتاری کے احکامات کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے ریاستی اسمبلی پر اختیارات اور استحقاق کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا جس نے مقامی قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ان مدیروں کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے استحقاق کو مجروح کرنے اور ان پر نکتہ چینی کے الزامات پر دونوں اخباری مدیران کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔