File Photo

برطانوی حکومت یورپی یونین کے باشندوں کو برطانوی شہریوں کے مساوی حقوق فراہم کرے گی: تھریسامے
27 جون 2017 (08:03)
0

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ میں مقیم یورپی یونین کے باشندوں کو برطانوی شہریوں کے مساوی حقوق اور فوائد فراہم کرے گی۔

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کے بعد ملک میں قانونی طور پر مقیم یورپی یونین کے کسی باشندے کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
تاہم یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کار Michel Barnier کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اس معاملے پر مزیدوضاحت اورضمانت درکار ہے۔