امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کو بحال کردیا
27 جون 2017 (07:59)
0

امریکی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے چھ اسلامی ملکوں کے مسافروں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کو بحال کر دیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے موجودہ سال جنوری میں ایک متنازعہ انتظامی حکم نامے کے تحت سات مسلم اکثریتی ملکوں سے تمام تارکین وطن اور مسافروں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
بعد میں نظرثانی شدہ حکم نامے کے تحت عراق کو ان ملکوں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
یہ پابندی ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں پر لاگو ہوگی۔
سپریم کورٹ اکتوبر میں مقدمے کی باقاعدہ سماعت کرے گی۔