File Photo

تمام ہسپتالوں میں صحت کے نظم و نسق کا نظام شروع کیا جارہا ہے
27 جون 2017 (07:53)
0

سندھ میں لوگوں کی سہولت کے لئے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں صحت کے نظم و نسق کا نظام شروع کیا جارہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ریڈیو پاکستان کراچی کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ حفاظتی ٹیکوں اور ویکسین کے توسیعی پروگرام کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے جس کے لئے اگلے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں ساٹھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے عہدیداروں نے بتایاکہ اگلے مالی سال میں صحت کے شعبے میں پچیس ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی تاکہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں عملے کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔