File Photo

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان
27 جون 2017 (07:16)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں دور دور تک جبکہ جنوبی پنجاب ، ژوب، قلات، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔
منگل کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت۔
اسلام آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 30
کراچی 31
پشاور 28
کوئٹہ 23
گلگت 20
مری 19
اور مظفر آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ