امریکہ اور بھار ت نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے:ٹرمپ
27 جون 2017 (06:56)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھار ت نے دفاعی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ وائٹ ہائوس میں باتیں کررہے تھے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت دونوں دہشت گردی سے متاثر ہیں اور انہوں نے اس برائی کے خلاف مشترکہ جنگ کیلئے اتفاق کیا ہے۔ دوطرفہ تجارت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت شفاف اور دوطرفہ بنیاد پر ہونی چاہیے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھارتی منڈیوں میں امریکی مصنوعات کی برآمد میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔