File Photo

امریکہ اور روس کا شام میں جنگ بندی پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ
27 جون 2017 (06:52)
0

امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف اور امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ٹیلی فون پر انتہا پسند گروپوں کے خلاف جنگ اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے سے متعلق بات چیت کی۔
سرگئی لیوروف نے امریکہ پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما شام کی فوج کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔