پاکستان اور روس پارلیمانوں کے درمیان تعلقات میں اضافے پر متفق
27 جون 2017 (06:48)
0

پاکستان اور روس نے دونوں ملکوں کے پارلیمانوں کے درمیان تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

یہ اتفاق رائے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ان کے روسی ہم منصب ویشوشلائو والیڈین کے درمیان جنوبی کوریاکے دارالحکومت سیول میں ایک ملاقات میں ہوا۔
فریقین نے دوطرفہ دلچسپی اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔
ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور کہاکہ وہ موجودہ سال کے آخر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ویشوشلائو والیڈین نے ایاز صادق کو پارلیمانی یونین اور مشترکہ سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی، سپیکر نے دونوں اجلاسوں میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی۔