File Photo

ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے:آصف
27 جون 2017 (06:29)
0

پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی جگہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت میں ایک ہزار سات سو تریسٹھ میگاواٹ کمی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب انیس ہزار نوسو ننانوے میگاواٹ جبکہ پیداوار اٹھارہ ہزار دوسو چھتیس میگاواٹ ہے۔