File Photo

یورپی یونین پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین سے مطمئن ہے:دستگیر
27 جون 2016 (21:58)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین پر پیشرفت سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔ 

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل سے ملاقات میں کہی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے قوانین کا نفاذ پاکستان کے آئین کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترجیحات کے عمومی نظام کے اضافی درجے کے تحت پاکستان میں انسانی حقوق کے قوانین کے نفاذ میں انسانی حقوق کی وزارت کا کردار نہایت اہم ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت انسانی حقوق کے قوانین کی تشکیل کے لئے صوبوں کوتکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گی۔