ترکی اور اسرائیل کا مفاہمتی معاہدے کا اعلان
27 جون 2016 (21:55)
0

ترکی اور اسرائیل نے چھ سال سے جار ی کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایک مفاہمتی معاہدے کا اعلان کیاہے۔ 

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمین نیتن یاہو نے روم میں اعلان کیا کہ معاہدے سے کشیدگی کے شکار مشرق وسطیٰ میں استحکام آئے گا۔
ان ترک وزیر اعظم بن علی یلدروم نے بھی انقرہ میں اسی وقت بیان دیا ۔
معاہدے کے تحت دونوں ملک مکمل سفارتی تعلقات بحال کریں گے ۔
اسرائیل دو کروڑ ڈالر ز تلافی ادا کرے گا اور ترکی کو غزہ میں امدادی منصوبے شروع کرنے کی اجازت دے گا۔
یلدروم نے کہا کہ معاہدے سے بڑے پیمانے پر اسرائیلی محاصرہ ختم ہوا جبکہ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ محاصرہ جار ی رہے گا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات چھ سال پہلے اس وقت کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جب ایک ترک امدادی بحری بیٹرے پر اسرائیلی بحریہ کے حملے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ۔
امدادی بحری بیڑہ حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کا اسرائیلی محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔