File Photo

پاک فوج ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے:فاروق
27 جون 2016 (21:51)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر جموں و کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کے خلاف ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ 

پیر کے روز ضلع ہٹیاں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے قریب رہائش پذیر لوگوں نے مادر وطن کی سلامتی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دبانے کے لئے علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے تاہم اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنے وطن کی طلوع صبح آزادی دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کنٹرول لائن کے قریبی پسماندہ علاقوں کی ترقی اور وہاں رہائش پذیر عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے گی۔