File Photo

وزیر خزانہ کی عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سہولت چوبیس گھنٹے یقینی بنانے کی ہدایت
27 جون 2016 (20:31)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ا سٹیٹ بینک اور دیگر بنکوں کو عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم کی سہولت چوبیس گھنٹے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُنہوں نے کہا کہ بنکوں کو اے ٹی ایم میں مناسب مقدار میں رقوم کی دستیابی یقینی بنانی چاہیے۔
وزیر خزانہ نے بنکوں پر زور دیا کہ وہ چھٹیوں سے قبل بنکوں میں عملے کی موجودگی بھی یقینی بنائیں تاکہ کھاتے داروں کو رقم نکلوانے میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔