File Photo

پرویز خٹک کی سوات ایکسپریس وے کا تعمیر اتی کام شروع کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
27 جون 2016 (20:28)
0

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو سوات ایکسپریس وے کا تعمیر اتی کام شروع کرنے کیلئے ایک ہفتے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ 

انہوں نے یہ ہدایات پشاور میں اعلیٰ سطح کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں اس بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کو سوات ایکسپریس وے کے ساتھ صنعتی زونز اور فیکٹریوں کی تعمیر اور کوہاٹ بائی پاس منصوبے کی تعمیر پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
پرویز خٹک نے پشاور ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ، ریپڈ بس سروس منصوبے اور پشاور سرکلر ریلوے کے قابلِ عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ کی تیاری کیلئے عملی کام شروع کر نے کی ہدایت کی۔