27 جون 2016 (19:58)
0

دفاع کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے زیرصدارت پیر کے روز اسلام آباد میں ہوا ۔

کمیٹی نے نیشنل کمانڈاتھارٹی (ترمیمی) بل مجریہ دوہزار سولہ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا اس کی منظوری کی سفارش کی ۔
کمیٹی نے سوات میں فوجی چھائونی کے قیام کیلئے زمین کے حصول کے معاملے کے بارے میں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا اورضروری ترامیم کے ساتھ اس کی منظوری دی ۔
کمیٹی کو بلوچستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری اورطورخم میں پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا ۔
کمیٹی کو بتایاگیا کہ طورخم سرحد پر تعمیراتی کام جاری ہے جو جلد مکمل کرلیاجائے گا۔