File Photo

پاکستان اور کوریا فنی تعلیم کے شعبے میں تعاون میں اضافے پر متفق
27 جون 2016 (19:52)
0

پاکستان اور کوریا نے فنی تعلیم کے شعبے میں تعاون میں اضافے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پراتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے کوریا کے قونصلر کم جم WOOK اور فنی اورپیشہ وارانہ تربیت کے قومی کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقاراحمدچیمہ کے درمیان پیر کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا ۔

اس موقع پر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ پاک کوریا دوستانہ تعلقات سے فنی اور پیشہ ورا نہ تربیت کے قومی کمیشن کوفائدہ ہوگا ۔
کوریا کے قونصلر نے نیشنل ٹریننگ بیورو کو جدید ووکیشنل یونیورسٹی کا درجہ دینے کی پیشکش کی ۔