وزیر مملکت نے کہا کہ حکومتی توجہ نئی ٹرانس میشن لائن بچھانے اور ترسیلی نظام کی بہتری پر مرکوز ہے

حکومت مارچ2018تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے:عابد شیر
27 جون 2016 (17:46)
0

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر نے کہا کہ حکومت مارچ2018ء تک بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
فیصل آباد میں پیر کے روز کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی توجہ نئی ٹرانس میشن لائن بچھانے اور ترسیلی نظام کی بہتری پر مرکوز ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نہ صرف توانائی بحران پر قابو پانے بلکہ ٹیرف کو بھی کم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔