صدر نے کہا کہ ریاست میں آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ انتخابات سے کنٹرول لائن کے پار مثبت پیغام جائے گا ۔

عوام تعلیم یافتہ اور دیانتدار افراد کو منتخب کریں:سردار یعقوب
27 جون 2016 (17:19)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدرسردار محمد یعقوب خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ ریاست میں سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق پرعمل کریں۔
انہوں نے ضلع راولاکوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ انتخابات سے کنٹرول لائن کے پار مثبت پیغام جائے گا ۔
آزادکشمیر کے صدر نے کہاکہ عوام تعلیم یافتہ اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں جو آئندہ پانچ سال ان کی خدمت کرسکیں ۔