مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری با احسن اداکر رہے ہیں۔

پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے:عرفان صدیقی
27 جون 2016 (17:13)
0

وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پریقین رکھتا ہے ۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں سری لنکا کے داخلہ اور ثقافتی امور کے وزیر ایس بی NAVINNA سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان مذہبی مقامات کی سیاحت کرنے والے افراد کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے علاوہ تمام مذاہب کی مقدس یادگاروں اور مذہبی مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال کی اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بدھ مت کے پیروکاروں کیلئے سات روزہ وساکھ میلے کااہتمام کرے گا ۔
سری لنکا کے وزیر نے بدھوں کے روحانی پیشوا مہاتمابدھ کی مقدس یادگاروں کی وساکھ میلے کے دوران پورا مہینہ نمائش کے بعد انھیں پاکستان کو واپس کردیا ۔
انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اور حکومت پاکستان کو سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرماسنگھے کی طرف سے شکریہ کا ایک خصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔