عوام کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

بجٹ17-2016،نظم و نسق میں اصلاحات کیلئے8ارب32کروڑ روپے مختص
27 جون 2016 (15:15)
0

حکومت نے اگلے مالی سال کے دوران نظم و نسق کے شعبے میں اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے آٹھ ارب 32 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

انصاف تک رسائی کے پروگرام کے تحت عوام کو انصاف کی جلد فراہمی کے لئے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
پروگرام کے آغاز پر چھتیس سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن میں سے چودہ سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ بائیس سکیموں پر عملدرآمد جاری ہے۔
عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے لاہور اورکراچی میں تجارتی عدالتیں بھی قائم کی گئی ہیں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی قانون کی وزارتوں میں اردو ترمیم کے یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔
اگلے سال کے دوران نظم و نسق کے شعبے میں جن دوسرے منصوبوں اور اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے گا ان میں ٹیکس اصلاحات اعلیٰ کارکردگی کیلئے حکومت میں اصلاحات ینگ ڈویلپمنٹ فیلوشپ پروگرام اور سول سروس اور پولیس اصلاحات شامل ہیں۔