خیبرپختونخوا:شعبہ صحت کے 93ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10ارب روپے سے زائد مختص
27 جون 2016 (15:06)
0

مالی سال2016-17 کے لئے خیبرپختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے شعبے کے 93 ترقیاتی منصوبوں کے لئے دس ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نئے منصوبوں میں صحت کی بیمہ سکیم کی تمام اضلاع تک توسیع ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں انتقال خون کے مراکز کا قیام، پشاور میں ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل کالج کا قیام، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے آلات کی خریداری اور تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے شعبہ حادثات کی حالت بہتر بنانا شامل ہے۔