کشمیریوں کو ہمیشہ پاکستان کی غیر مشروط حمایت حاصل رہی:شبیر شاہ
27 جون 2016 (15:03)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوںکو ہمیشہ پاکستان کی غیر مشروط حمایت حاصل رہی ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام نے قابض فوج کی طرف سے مظالم اور پابندیوں کے باوجود اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد نہیں دبا سکتا۔
ادھر انٹر نیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمداحسن، آنتو کپواڑہ میں پرامن مظاہرین پر مارٹر اور آنسو گیس کے گولے اور ربڑکی گولیوں کے استعمال کی سخت مذمت کی ہے۔
سری نگر میں Soura میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران انہوںنے کہا کہ2010 سے بھارتی فوج کی طرف سے مقامی آبادی پر خطرناک ہتھیاروں کے استعمال سے کشمیری نوجوان معذور ہوئے ہیں ۔
محمد احسن آنتو نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔