سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون نے کہا ہے کہ پارٹی کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

آزاد کشمیرمیں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سے اتحاد مسلم لیگ (ن) کیلئے فائدہ مند ہوگا: آصف کرمانی
27 جون 2016 (12:18)
0

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سے اتحاد آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کا ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے اورہماری قیادت کارکنوں کی دیکھ بھال یقینی بنائے گی اور ان کے مسائل حل کرے گی۔
انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں کیونکہ اس سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنانے میں مدد ملے گی۔