لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔

چینی وزیر اعظم کا معاشی استحکام کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی کوششوں میں شامل ہونے پر زور
27 جون 2016 (12:09)
0

چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں ریفرنڈم کے بعد عالمی سطح پر معاشی استحکام بحال کرنے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں میں شامل ہونے پر زوردیاہے۔
چین کے مشرقی شہر تیانجن میں عالمی اقتصادی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برطانیہ یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایسے حالات میں ہمیں مسائل سے نمٹنے، اعتماد بڑھانے اور ایک سازگار عالمی ماحول پید اکرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔