محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا ، فاٹا، بلوچستان ، سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا ۔

مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ آج شام شروع ہونے کاامکان
27 جون 2016 (13:15)
0

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ آج شام شروع ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کوبتایا کہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، فاٹا، بلوچستان ، سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ حکام کوبھی ہدایت کی ہے کہ اس ہفتے کے دوران چوکس رہیں ۔کیونکہ بارشوں کے باعث پہاڑی نالوں اور بڑے شہروں میں سیلاب آسکتاہے ۔