مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ اسلام آباد کے قیدیوں سے بدسلوکی کی شدید مذمت
27 جون 2016 (10:59)
0

مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ اسلام آباد کے قیدیوں سے بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں بار کے ترجمان نے کہا کہ جیل کے قیدیوں کو کسی غلطی کے بغیر جیل حکام کی جانب سے گالیاں' تشدد' دھونس اور مار پیٹ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے حریت پسند رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندی کی بھی مذمت کی۔