شانگلہ میں دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد اور سوات میں ایک موٹر سائیکل کے کار سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے ۔

خیبر پختونخوا :دوحادثات میں 7افراد جاں بحق
27 جون 2016 (09:54)
0

شانگلہ اور سوات کے اضلاع میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔شانگلہ میں بشام کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
سوات کے علاقے کبل میں ایک اور حادثے میں ایک موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔