پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ انتیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے ۔

جنوبی وزیرستان ، ایف آر ٹانک اور ڈی آئی خان میں خصوصی انسداد پولیو مہم
27 جون 2016 (10:30)
0

جنوبی وزیرستان ایجنسی ، ایف آر ٹانک اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں آج سے چھ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔فاٹا کے ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مطابق ایف آر ٹانک اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کے خاتمے کی مہم میں مزید دو روز کی توسیع کی جائے گی ۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ انتیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے ۔تین سوپچھتہر ہیلتھ ورکرز کے علاوہ ایک سوپچپن موبائل، فکسڈ اورٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کوقطرے پلائیںگی۔
پولٹیکل انتظامیہ نے سیکورٹی فورسز کے تعاون سے پولیو ٹیموں کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے ۔