دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے اسی دن وہاںکادورہ کیا اور متعلقہ کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

دمام میں پاکستانی مزدوروں کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جارہا ہے:دفتر خارجہ
27 جون 2016 (09:52)
0

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستانی مزدوروں کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جارہا ہے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے اسی دن وہاںکادورہ کیا اور متعلقہ کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

کمپنی کے نمائندے نے صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستانی مزدوروں کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے مربوط کوششوں پرزور دیا۔بتایاگیا ہے کہ 300 پاکستانی مزدوروں سمیت آٹھ ہزار ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔