شہبازشریف نے کہاکہ طلباء دنیا کی پچاس بڑی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کیلئے میرٹ پر وظائف دئیے جائینگے ۔

پنجاب:باصلاحیت،مستحق طلباء کیلئے وزیراعلیٰ ٹیلنٹ اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
27 جنوری 2016 (19:40)
0

پنجاب حکومت نے قومی اور غیرملکی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے باصلاحیت اور مستحق طلباء کیلئے وزیراعلی کا ٹیلنٹ اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس بات کا فیصلہ بدھ کے روز لاہور میں وزیراعلی شہباز شریف کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیاگیا ۔
وزیراعلی نے کہاکہ باصلاحیت اور مستحق طلباء کو دنیا کی پچاس بڑی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کیلئے میرٹ پر وظائف دئیے جائینگے ۔